22 اکتوبر 2012 - 20:30

عراق کے دارالحکومت بغداد میں آج صبح ہونیوالے چار بم دھماکوں میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے –

ابنا: پولیس نے اعلان کیا کہ بغداد کے علاقے کرخ میں آج صبح چار بم دھماکے ہوئے جسکے نتیجے میں ابتک 22 افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے – پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ کاظمین کے قریب الچکوک علاقے میں کاربم سے ہوا جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت  6 افراد جاں بحق اور 16 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ الشعلہ علاقے میں بھی تین گاڑیوں کے نیچے بم نصب کئے گئے تھے تاہم ان تین دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا – بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں حکومتی عہدیداروں کی تھیں -

.....

/169